پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے کاپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے کیا تعلق ہے؟فواد چودھری کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ادائیگیوں کے توازن کا ابتدائی مسئلہ ختم ہوگیا ہے‘ آئی ایم ایف کیساتھ مستحکم لانگ ٹرم اقدامات کی طرف جارہے ہیں، شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ بنانا مذاق ہوگا‘ کسی کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کیا جارہا، توڑ پھوڑ ،پراپرٹی لوٹنے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کو پکڑا جارہا ہے،بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر سب سے اچھا جواب پیپلز پارٹی اور

مسلم لیگ (ن) میں بیٹھے ماہرین دے سکتے ہیں۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ مستحکم لانگ ٹرم اقدامات کی طرف جارہے ہیں، ملک میں اب استحکام ہے‘ پاکستان میں ادائیگیوں کے توازن کا ابتدائی مسئلہ ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل کیلئے اپوزیشن اپنی ضد چھوڑے، شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ کیسے بنایا جاسکتا ہے وہ نواز شریف کے دور حکومت کے آڈٹ اعتراضات کو تحفظ دے سکتے ہیں ان کو چیئرمین لگانا مذاق ہے اس حوالے سے جلد اپوزیشن کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے، زرداری صاحب کچھ بھی کر لیں مقبول نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر سب سے اچھا جواب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بیٹھے ماہرین دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بینکوں میں فراڈ کے حوالے سے کہا کہ سارے فراڈ کا تعلق موجودہ اپوزیشن کے دور اقتدار میں ہے، ان سے پوچھنا چاہیے یہ پیسوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے خود بینکوں کو استعمال کر رہے تھے، اب ان کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کیا جارہا، توڑ پھوڑ ،پراپرٹی لوٹنے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کو پکڑا جارہا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…