اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے دو ارکانِ اسمبلی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ہونے کا انکشاف

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکانِ اسمبلی کے خلاف قتل کا مقدمہ سامنے آگیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں حکمران جماعت کے 2 رہنماؤں کے مقدمات کا انکشاف ہوا ہے۔ رکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید احمد قتل کے مقدمے میں ملوث نکلے اور انہوں نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔ ملزمان عطا اللہ این اے 250 اور سعد احمد پی ایس 120 سے کامیاب ہوئے ہیں۔مقدمے کی آئندہ سماعت پر دونوں

رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے 8 کارکنان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے جہانزیب فضل سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 17 اپریل کو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کمسن بچی رابعہ کے قتل کے بعد احتجاج کیا تھا جس کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ سے دو شہری الیاس اور عدنان جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس نے 150 سے زائد ملزمان کے خلاف فائرنگ اور جلاؤگھیراؤ کا مقدمہ درج کیا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…