منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے دو رہنمائوں کے خلاف قتل کا مقدمہ سامنے آگیا یہ دونوں کون ہیں اور ان پر کس کس کے قتل کا الزام ہے؟بڑی خبر آگئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکانِ اسمبلی کے خلاف قتل کا مقدمہ سامنے آگیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں حکمران جماعت کے 2 رہنمائوں کے مقدمات کا انکشاف ہوا ہے۔ رکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید احمد قتل کے مقدمے میں ملوث نکلے اور انہوں نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔ ملزمان عطا اللہ این اے 250 اور سعد احمد پی ایس 120 سے کامیاب ہوئے ہیں۔مقدمے کی آئندہ سماعت پر دونوں رہنمائوں

سمیت پی ٹی آئی کے 8 کارکنان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے جہانزیب فضل سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 17 اپریل کو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کمسن بچی رابعہ کے قتل کے بعد احتجاج کیا تھا جس کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ سے دو شہری الیاس اور عدنان جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس نے 150 سے زائد ملزمان کے خلاف فائرنگ اور جلائوگھیرائو کا مقدمہ درج کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…