ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کوئی ٹھکانہ نہ ہونے پر باپ اپنے دو چھوٹے بچوں کو لیکر شدید سردی میں سڑک کنارے ہی سو گیا، جس نے دیکھاآنکھوں سے آنسو نکل پڑے،مدد کیلئے بڑی آواز بھی بلند ہوگئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پرگزشتہ روز ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی جس نے ہر صارف کی آنکھ نم کر دی۔ اس تصویر میں سردی کے موسم میں سڑک کنارے سوئے ہوئے باپ بیٹوں کو دیکھا گیا۔موسم کی تلخی اور ٹھٹھرتی رات میں گرم چادر اوڑھے ایک باپ اپنے دو کم سن بیٹوں کے ہمراہ ٹوکریاں فروخت کرتے کرتے کب نیند کی آغوش میں چلا گیا پتہ ہی نہیں چلا ۔تب ہی کسی راہ گزر نے ان کی تصویر اتاری اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ۔

جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ تصویر کے وائرل ہونے کے بعد جگہ سے متعلق دریافت کیا جانے لگا تو علم ہوا کہ تینوں باپ بیٹا لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر پیٹ پالنے کے لیے ٹوکریاں فروخت کرتے ہیں اور کوئی ٹھکانہ نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے سو جاتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی اس تصویر نے ٹھٹھرتی رات میں اپنے گھروں میں گرم بستروں میں لیٹے کئی لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس تصویر پر کئی تبصرے کیے گئے اور فیس بک سمیت ٹویٹر پر بھی یہ تصویر کافی وائرل ہوئی۔ اس تصویر کو لے کر ناقدین نے حکومت کو بھی نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ حکومت نے غریب عوام کو 50 لاکھ گھر بنا کر دینے کے منصوبے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن حکومت کو سب سے پہلے ایسے لوگوں کی مدد کرنی چاہئیے جو گزر بسر کے لیے محنت کرتے ہیں اور کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔حکومت پر تنقید بڑھی تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ پنجاب میں 5 شیلٹر ہاؤسز تعمیر کر رہی ہے۔ جس میں سے ایک شیلتر ہاؤس 60 روز کے اندر قائم کر لیا جائے گا۔ انہوں نے  ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر کوئی تصویر میں موجود شخص سے متعلق کچھ جانتا ہے تو برائے مہربانی مجھے آگاہ کرے تاکہ اس شخص اور اس کے اہل خانہ کو مدد فراہم کی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…