جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مریم نوازغائب کیوں ہیں ،ٹویٹر اکائونٹ کیوں بند ہے؟پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے بھری اسمبلی میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ شریف خاندان سٹپٹا کر رہ گیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر برائے آبی ذخائر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن غیر پارلیمانی کام کرے گی تو ان کیلئے غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے رہیں گے، عمران خان نے ڈیل کرنی ہوتی تو ان کو 22سال جدوجہد کرنے کی ضرورت نہ پڑتی، پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے طرز سیاست رہا ہے کہ جب بھی ان کو کرپشن پر پکڑنے کی بات کی جائے تو ملک کی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے،۔

نواز یف اس وقت سر توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح ڈیل ہوجائے،مریم نواز کا ٹویٹر اکا ئو نٹ بند ہونا بھی اسی ڈیل کی کوششوں کا حصہ ہے،عمران خان نہ این آر او کریں گے اور نہ کسی اور کو کرنے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فیصل واوڈانے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے طرز سیاست رہا ہے کہ جب بھی ان کو کرپشن پر پکڑنے کی بات کی جائے تو ملک کی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ جمہوریت لگتا ہے پیپلز پارٹی کی چھوٹی بہن ہے جو خطرے میں پڑ جاتی ہے۔آصف زرداری گرفتاری کے خوف سے بوکھلائے ہوئے ہیں اس لیے الٹے الٹے بیانات دے رہے ہیں۔ زرداری کا کہنا کہ نواز شریف ہمیشہ ڈیل سے حکومت میں آئے یہ تو درست ہو سکتا ہے لیک یہ کہنا کہ عمران خان ڈیل کے ذریعے حکومت میں آئے ہیں یہ غلط ہے۔ عمران خان کی حکومت کے پیچھے22سال کی انتھک جدوجہد ہے۔ اگر عمران خان نے ڈیل کرنی ہوتی تو ان کو 22سال جدوجہد کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ جو حکومت میں اپنے مفاد کیلئے آتے ہیں ڈیل کو ضرورت ان کو ہوتی ہے ۔آصف زرداری نے اس ملک میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ان کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ فالودے والے کے اکانٹ سے اربوں روپے نکل رہے ہیں حکومت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔اپوزیشن جماعتیں پورا زور لگا رہی ہیں کہ

ان کو جیل س بچانے کیلئے نیب قوانین میں ترمیم کی جائے لیکن حکومت ان کی سازشیں پوری نہیں ہونے دے گی۔ نیب قوانین میں ترمیم کی بھی گئی تو ملکی مفاد میں کریں گے کسی فرد کو جیل سے بچانے کیلئے نہیں۔اپوزیشن جیسے کام کرے گی ویسے الفاظ ان کیلئے استعمال کریں گے۔ اگر اپوزیشن غیر پارلیمانی کام کرے گی تو ان کیلئے غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے رہیں گے۔

نواز یف اس وقت سر توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح ڈیل ہوجائے اور وہ جیل سے بچ جائیں۔ مریم نواز کا ٹویٹر اکانٹ بند ہونا بھی اسی ڈیل کی کوششوں کا حصہ ہے۔عمران خان نہ این آر او کریں گے اور نہ کسی اور کو کرنے دیں گے۔ملک میں احتساب کا عمل شروع ہوا ہے اور سب کا احتساب کیا جائے گا اسی طرح ہم مدینہ ریاست بنا سکتے ہیں۔پورے ملک میں بنکوں کا ڈیٹا چوری ہو رہا ہے جس کی تحقیقات ایف آئی اے کر رہا ہے۔ جلد مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایئں گے۔آئی ایم ایف کا وفد پاکستان آیا ہے لہکن آئی ایم ایف سے زیادہ بڑا پیکج نہیں لینا پڑے گا اس لیے قوم پر اس قرضے سے کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔ ملک میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے جو جاری رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…