لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت کی جانب سے نچلی سطح پر بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔لاہو رہائیکورٹ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ دے چکی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نئے بلدیاتی نظام میں سٹی ڈسٹرکٹ اورتحصیل کی سطح پر
انتخاب جماعتی بنیادوں پر کرانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے جبکہ شہروں میں نیبر ہڈ اور دیہی علاقوں میں ویلیج کونسل کے انتخاب غیر جماعتی کرا نے پر غو ر کیا جارہا ہے ۔حکومت کا موقف ہے کہ نچلی سطح پر جماعتی بنیادوں پر انتخابات سے تقسیم بڑھے گی۔ نچلی سطح پر عوامی نمائندوں کا انتخاب مقبولیت کی بنیاد پر غیر جماعتی بنیاد پر ہونا چاہیے۔