منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز بھی موجود نہیں اور نواز شریف کی بھی ممکنہ گرفتاری۔۔ ن لیگ کی صفوں میں ہلچل مچ گئی، کارکنوں کیلئے ابتک کی سب سے بری خبرآگئی، کیا ہونے جا رہا ہے؟ جانئے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری ، شہباز کی پہلے سے ہی نیب حراست میں موجودگی ، ن لیگ کی کمان کون سنبھالے گا؟ن لیگ کے اندر ایک بڑی گروپنگ اور فارورڈ بلاک بننے کے امکانات روشن ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری اور شہباز شریف کی پہلے سے ہی نیب کی حراست میں موجودگی کے باعث ن لیگ کی

کمان خالی ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کے اندرکئی گروپس متحرک ہو چکے ہیں۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ پیدا ہوتے ہی پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے سر جوڑ لئے ہیں جبکہ شریف برادران کی عدم موجودگی میں پارٹی کی قیادت کے حوالے سے رہنمائوں نے اپنے اپنے حامی گروپس کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے ۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری سامنے آنے پر لیگ ن کا سیاسی سفر بھی اختتام پذیرنہ ہو جائےان حالات میں ن لیگ کے اندر ایک بڑی گروپنگ اور فارورڈ بلاک بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔جبکہ پارٹی کی سینئر قیادت میں پارٹی کی قیادت کو لیکر تشویش پائی جا رہی ہے ، شریف برادران کے بعد پارٹی کی قیادت کون سنبھالے گا اس حوالے سے سینئر رہنماتشویش کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر اس وقت تین گروپ خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور رانا تنویر گروپس متحرک ہیں ج، پرانے ن لیگی رہنمائوں کی کوشش ہے کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان اختلافات کو ختم کروا کر پارٹی کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے چوہدری نثار کو سامنے لایا جائے ۔ چند سینئر رہنمائوں نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسا وقت آنے سے پہلے ہی پارٹی کی قیادت کے حوالے سے کوئی فیصلہ کر لیں کہ ان کے بعد پارٹی کی قیادت کون سنبھالے گا جس سے پارٹی کے اندر ممکنہ طور پر پیدا ہونیوالا بحران ٹل جائے اور پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کا بھی خطرہ ٹل جائیگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…