اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جے یو آئی(س) مولانا سمیع الحق قتل کیس میں جائے واردات سے اہم شواہد مل گئے ۔ایک قومی روزنامے میں شائع خبر کے مطابق راولپنڈی میں سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے رتہ امرال اور گرد نواح کے علاقے میں چار افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔جائے واردات سے 3 بال، چادر اور قمیض سمیت خون کے دھبوں کے نمونے ڈی این اے کے لیے فارنسک ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دئیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تین میں سے کوئی ایک بال قتل
میں ملوث ملزم کا بھی ہو سکتا ہے اور ڈی این اے رپورٹ ملنے سے تحقیقات میں پیش رفت کا امکان ہے۔مولانا سمیع الحق کے موبائل فون پر 6 بج کر 5منٹ سے 6.10 تک 5 منٹ تک کال کا ریکارڈ ملا ہے۔کیس میں مجموعی طور پر 18افراد کے ابتدائی بیان ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔جن میں مولانا کے ساتھی احمد شاہ اور نجی ہسپتال کے میڈیکل آفیسر بھی شامل ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ مولانا کے قریبی ہر شخص تک پہنچ کر تفتیش میں مدد لی جائے گی۔بہت جلد اہم انکشافات متوقع ہیں۔