اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عافیہ صدیقی کی ہیوسٹن میں پاکستانی سفارتی عملے سے ملاقات،عمران خان کے نام پیغام بھی بھجوادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی ہے وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔ اپنے خط میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ یہ 2013ء کی بات ہے
تب عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید نہیں تھی،تب عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ایک قیدی عورت کا علم ہوا ہے جو بگرام جیل میں ہے۔ اس عورت کی چیخیں سنائی دیتی ہیں اور اس کے ساتھ بد ترین تشدد ہوتا ہے۔ اب میں عمران خان سے یہی کہوں گا کہ وہ عافیہ صدیقی کی بہن سے ملاقات رکھیں تا کہ اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اس وقت سے عافیہ صدیقی سے ہمدردی ہے جب ابھی ان کے امریکی جیل میں ہونے کا اعلان نہیں ہوا تھا۔