بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ختم نبوتؐ،ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان میں نظام کی تشکیل نو حکومت نے پوری دنیا سے علما کو بلانے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم عمران خان نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کیاشاندار اعلان کر دیا ؟پاکستانیوں کے دل جیت لئے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی ملاقات ، احتجاج کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، وزیراعظم کا عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منانے ، دو روزہ عالمی ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ، پاکستان کو ریاست مدینہ کے ماڈل پر استوار پر

کرنے کیلئے علما و مشائخ کی رہنمائی درکار ہے، وزیراعظم عمران خان کی وفاقی وزرا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ان کے دورہ چین سے واپسی کے بعد ملاقات کی۔ وزیراعظم کو احتجاج کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ وفاقی وزرا سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے ماڈل پر استوار کرنے کیلئے مجھے علما و مشائخ کی رہنمائی کی ضرورت ہے ، اس موقع پر وزیراعظم نے عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عید میلاد النبیؐ پر رحمت للعالمین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ کانفرنس کے انعقاد کے لئے آٹھ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری‘ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری‘ افتخار درانی‘ سینیٹر فیصل جاوید‘ بابر اعوان‘ اعجاز چوہدری‘ وزیر مملکت علی محمد خان اور عامر لیاقت شامل ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو احتجاج اور دھرنے کے دوران جلاؤگھیراؤ کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق دھرنے کے دوران شرپسندی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شر پسندی میں ملوث شناخت کئے گئے افراد کے خلاف مقدمات

درج کیے گئے ہیں اورمزید گرفتاریوں کے لیے تمام وسائلکو بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس سلسلے میں وفاقی حکومت مسلسل صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ میں ہے۔رپورٹ کے مطابق شر پسند افراد کی گرفتاری کے لئے تمام اداروں سے مدد لی جارہی ہے،ایف آئی اے اور پی ٹی اے حکام سوشل میڈیا پر شرپسندوں کی تلاش کا کام کر رہی ہیں ،شرپسندوں کی شناخت کے لیے ویڈیوز اور تصاویر میڈیا کو بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…