اسلام آباد(آئی این پی ) سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم عمران خان کی چین میں تقریر کے دوران بیجنگ کا لفظ غلط چلنے کے معاملہ پر ایم ڈی پی ٹی وی کو معطل کردیا گیا، کرنل ریٹائرڈحسن عمادکو22 اکتوبرکوایم ڈی پی ٹی وی کاچارج دیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات نے دورہ چین میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران بیجنگ کا لفظ غلط چلنے کے معاملہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی کو معطل کردیا اور چارج واپس لے لیا۔وزارت اطلاعات فواد چوہدری نے کرنل (ر)حسن
سے ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج واپس لینے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔پی ٹی وی کے 3ڈائریکٹرز کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے جبکہ پی ٹی وی کے 2 ملازمین کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔خیال رہے کرنل ریٹائرڈحسن عمادکو22 اکتوبرکوایم ڈی پی ٹی وی کاچارج دیا گیا تھا۔یاد رہے سرکاری ٹی وی کی اسکرین پر وزیراعظم کے دورہ چین میں تقریر کے دوران بیجنگ کا لفظ 20 سیکنڈ تک غلط چلتا رہا، جس کے بعد سرکاری ٹی وی نے اس غلطی پر بھی معذرت کی تھی۔