اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آسیہ مسیح کیس کے فیصلے کے رد عمل میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران جلاؤ گھراؤ اور تھوڑ پھوڑ کا از خود نوٹس لے لیا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے نوٹس میڈیا رپورٹس کی روشنی میں لیا گیا جس کا مقصد عوام کی قیمتی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہے منگل کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آسیہ مسیح کیس کے
فیصلے کے بعد مظاہروں کے دوران شہریوں کی قیمتی املاک کو نقصان پہنچا یا گیا میڈیا رپوٹس سامنے آنے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے لیا ہے چیف جسٹس نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے تین رو زمیں رپورٹ طلب لر کی ہے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیا دیا گیا ہے کہ شہریوں کے نقصانات کا تخمیہ لگا کر آگاہ کریں چیف جسٹس کی جانب سے نوٹس لینے کا مقصد جلاؤ گھیراؤ کے متاثرین کے نقصان کی تلافی کرنا ہے۔