ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

22 پاکستانی بینکوں کے 19 ہزار864کارڈز 100 سے 160 ڈالر کی قیمت میں فروخت ہوئے، رپورٹ جاری،تشویشناک انکشافات

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بینکوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی عالمی منڈی میں فروخت سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے،رپورٹ میں22بینکوں کے مجموعی طور پر 19 ہزار 864 کارڈز کاڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف کیاگیا ہے۔پاکستانی بینکوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڑز کی عالمی بلیک مارکیٹ میں فروخت کے معاملے پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 22 پاکستانی بینکوں کےمجموعی طور پر 19 ہزار 864 کارڈز کا ڈیٹا چوری ہوا،

مختلف نوعیت کے کارڈز 100 سے 160 ڈالر کی قیمت میں فروخت ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستانی بینک صارفین کے 8 ہزار 864 کارڈز ڈارک ویب پر فروخت ہوئے جبکہ 31 اکتوبر کو مزید 11 ہزار کارڈز پاکستانی بینک صارفین کے ڈارک ویب پر فروخت ہوئے، جن غیر ملکیوں نے پاکستانی اے ٹی ایم استعمال کئے انکا بھی ڈیٹا چوری کیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر کرائمز ونگ کیپٹن( ر)محمد شعیب نے کہاہے کہ پاکستان کے زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں بینکوں نے اس بارے میں رپورٹ نہیں کیا، ہم خود تجزیہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کرائم ڈیٹا دیکھا ہے، جس سے پتہ چلا کہ پاکستان کے بڑے بینکوں کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا ہے، اب تک ہمارے پاس 100 سے زائد مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ کئی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ بھیس بدل کر عوام کو بے وقوف بنانے والے ایک گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ایک بینک کی ویب سائٹ ہیک ہوئی تھی، جس کا ڈیٹا بیرون ملک سے ہیک کیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…