منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آشیانہ ہاؤسنگ کیس ، آدھے دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،شہباز شریف کے دعوے پراسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے ایسا جواب دیدیا کہ بات ہی ختم ہوگئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا 10 نومبر تک راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔منگل کو نیب نے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ کے خاتمے پر انہیں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔دوران سماعت نیب کی جانب سے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کی استدعا کی گئی۔

تاہم شہباز شریف نے اعتراض کیا کہ جب قومی اسمبلی کا سیشن 9 نومبر کو ختم ہو جائیگا تو یہ 12 نومبر تک کیوں راہداری ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟شہباز شریف نے عدالت سے کہا کہ نیب کو کہیں کہ 10 نومبر کو انہیں متعلقہ احتساب عدالت میں پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ میں عدالت کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں کہ سیشن کے بعد بھی مجھ سے تفتیش جاری رہی، تفتیشی افسر سے پوچھیں میں صحیح کہہ رہا ہوں یا غلط۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کو ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا، مگر آدھے دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ بات آپ لاہور کی متعلقہ احتساب عدالت کو بتائیے گا۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک کی توسیع کردی۔واضح رہے کہ شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہیں، 29 اکتوبر کو لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ان کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا، جس کے بعد انہیں اسلام آباد لایا گیا اور منسٹر انکلیو میں موجود ان کی رہائش گاہ کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔ بعدازاں 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک کی توسیع کردی تھی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…