لاہور(این این آئی) پنجاب آئی ٹی بورڈ اور یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اور ٹورازم کے مشترکہ ای روزگار پروگرام کے نئے فیز کے لئے 22396 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 14857درخواستیں مردوں جبکہ7539خواتین کی جانب سے بھیجی گئیں۔ساڑھے دس ہزار درخواستیں غیر تکنیکی‘7786تکنیکی
اور 4146درخواستیں کری ایٹو ڈیزائن کے شعبوں کیلئے ارسال کی گئیں۔ درخواست دہندگان میں 453بی ٹیک آنرز‘ 12176 گریجوایٹس‘ 8854 ماسٹرز‘ 904ایم فل جبکہ آٹھ پی ایچ ڈی نوجوان شامل تھے۔ ای روزگار پروگرام کے آغاز سے اب تک کل 79ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔