کراچی (این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ حالیہ سیکیورٹی بریچ میں تقریبا تمام پاکستانی بینکوں کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائمز کے ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمد شعیب نے نجی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہمیں ملنے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق پاکستانی بینکوں کا ڈیٹا مبینہ طور پر ہیک کرلیا گیا ہے۔
معاملے پر مزید وضاحت طلب کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ملک میں کام کرنے والے زیادہ تر بینک ہیکنگ کی زد میں آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے تمام بینکوں کے سربراہان اور سیکیورٹی انتظامیہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بینک، عوام کے پیسوں کے رکھوالے ہوتے ہیں اور اگر ان کی سیکیورٹی ناقص ہو تو وہ اس کے خود ذمہ دار ہوتے ہیں۔محمد شعیب کا کہنا تھا کہ ابھی واضح نہیں کہ یہ ڈیٹا کب چوری کیا گیا۔ان کے مطابق تحقیقاتی ادارہ ہیکنگ سے متعلق 100 سے زائد کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے گزشتہ ہفتے ایک گینگ کو پکڑا تھا جو عوام کو فوج سے وابستگی ظاہر کرکے ان سے ضروری معلومات حاصل کرکے ان کے اکانٹ سے پیسے چوری کرتا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 10 بینکوں نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ڈیٹا چوری ہونے کی اطلاعات پر اپنی بین الاقوامی ٹرانزیکشن بند کردی تھیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ حالیہ سیکیورٹی بریچ میں تقریبا تمام پاکستانی بینکوں کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائمز کے ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمد شعیب نے نجی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہمیں ملنے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق پاکستانی بینکوں کا ڈیٹا مبینہ طور پر ہیک کرلیا گیا ہے۔معاملے پر مزید وضاحت طلب کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ملک میں کام کرنے والے زیادہ تر بینک ہیکنگ کی زد میں آئے ہیں۔