اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمٰن ملک نے کہام ہے کہ حکومت کودورہ چین سے اتنی بڑی کامیابی نہیں ملی جس کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے،فسادی سیاستدانوں کوفواد چوہدری کی سربراہی میں خلا میں بھیجنا چاہیے،دھرنے کے دوران جن افراد نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور املاک کو نقصان پہنچایا ریاست کو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنی چاہیے،
عمران خان دورہ چین پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ حکومتی ارکان نے قوم کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین تاریخی رہا ہے اور بڑا پیکج ملا ہے۔ اب حکومت قوم اور پارلیمنٹ کو وزیر اعظم کے دورہ چین پر اعتماد میں لے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کو چین سے اتنی بڑی کامیابی نہیں ملی جس کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری نے سیاستدانوں کو فسادی کہ کر خلا میں بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔ فسادی سیاستدانوں کوفواد چوہدری کی سربراہی میں خلا میں بھیجنا چاہیے تاکہ فواد چوہدری بھی اخلاقیات سیکھ کر خلا سے واپس آئیں۔وزیر اطلاعات کا عہدہ اہم ہوتا ہے، فواد چوہدری کو اپنی باتوں میں سنجیدگی لانی چاہیے۔دھرنے کے دوران جن افراد نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور املاک کو نقصان پہنچایا ریاست کو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنی چاہیے۔ واد چوہدری نے سیاستدانوں کو فسادی کہ کر خلا میں بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔ فسادی سیاستدانوں کوفواد چوہدری کی سربراہی میں خلا میں بھیجنا چاہیے تاکہ فواد چوہدری بھی اخلاقیات سیکھ کر خلا سے واپس آئیں۔وزیر اطلاعات کا عہدہ اہم ہوتا ہے، فواد چوہدری کو اپنی باتوں میں سنجیدگی لانی چاہیے۔دھرنے کے دوران جن افراد نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور املاک کو نقصان پہنچایا ریاست کو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنی چاہیے۔اگر حکومت معاملے کو سنجیدگی سے لیتی تو معاملہ اتنا بڑھناہی نہیں تھا۔اب بھی حکومت کو ان عناصر کے خلاف سوچ سمجھ کر کاروائی کرنی چاہیے تاکہ کوئی فساد نہ ہو۔