لاہور(نیوز ڈیسک)لاہورسے کاشغر جانے والی پہلی بس36گھنٹوں کا سفر طے کرنے کے بعد چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ کے شہر کاشغر پہنچ گئی ہے،بس سروس چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان او ر چین کو سڑک کے ذریعے ملانے کے اقدامات کاحصہ ہے۔اس بس کالاہور سے کاشغر تک کاکرایہ13ہزار روپے
ہے جبکہ دو طرفہ کرایہ 23ہزار روپے ہے۔بس کے خنجراب سے چین میں داخل ہونے سے قبل 5 سٹاپ ہیں۔لاہور کاشغر بس ہفتہ ،اتوار، پیر اور منگل کو لاہور سے ہفتے میں 4 روزروانہ ہوا کرے گی جس کے لئے ویزہ اور شناختی کارڈ ضروری ہوگا۔بس سروس کاشغر سے منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو واپسی کیلئے دستیاب ہوگی۔