اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

بھارتی جیل میں 17سال قید کاٹنے والا پاکستانی وطن واپس پہنچ گیا میٹرک پاس جلال الدین نے بھارتی قید میں ہوتے ہوئے کونسی ڈگری حاصل کر لی؟کون کونسے کورسز کئے، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) بھارتی جیل میں 17 سال قید کاٹنے والا پاکستانی شخص جلال الدین وطن واپس پہنچ گیا،جلال الدین نے بھارتی قید کے دوران انٹرمیڈیٹ، بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کیے، الیکٹریشن کا کورس کیا اور کرکٹ میچز کے دوران امپائر کے فرائض بھی انجام دیتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل میں 17 سال قید کاٹنے والا پاکستانی شخص جلال الدین وطن واپس پہنچ گیا،بھارتی حکام نے جلال الدین کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا جب کہ حکام نے کہا ہے کہ جلال الدین

کو اس کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔جلال الدین کا تعلق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے غریب آباد میرپور سے ہے جہاں سے وہ 17 سال قبل بھارت کے علاقے اترپردیش میں داخل ہوا تھا جس کے بعد اسے بنارس جیل میں قید رکھا گیا۔جلال الدین نے بھارتی قید کے دوران انٹرمیڈیٹ، بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کیے، الیکٹریشن کا کورس کیا اور کرکٹ میچز کے دوران امپائر کے فرائض بھی انجام دیتا رہا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جلال الدین نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے ایم اے کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…