کراچی(سی پی پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی وزیراعظم کو دوسرے ملک جاکر اپنے ملک کی برائی کرتے نہیں دیکھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری دوسروں پر الزام تراشی کرتے ہیں، انکی اپنی وزارت کا حال سامنے ہے۔انہوں نے حکومت پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کو کچھ نہیں پتہ دوسروں کو صرف گالیاں دیتے ہیں، کسی ملک کا وزیر اعظم
باہر جاکر اپنے ملک کی برائی نہیں کرتا۔حالیہ ملک میں دھرنے اور جلا ؤ گھیراؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کے بھی معاہدے پر دستخط ہیں یہ انتہائی غیرذمہ دارنہ ہے، حکومت کا یہ معاہدہ فیض آباد معاہدے کی دوسری قسط ہے۔پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو زبانی احکامات پر تبدیل کرادیا، پنجاب میں پی ٹی آئی کی صرف پالیسی تھی کہ پولیس ریفارمز لائیں، پی ٹی آئی حکومت نے راستے روکنے پر پنجاب میں تبادلے کر دیئے ۔