لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک جائیداد سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے ایف آئی اے میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ ایف آئی اے نے سیاسی تعلقات رکھنے والے 44 افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروائی جن کی متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں ہیں۔ ان افراد میں وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی دبئی میں
بے نامی جائیداد کی مالک ہیں جبکہ سابق وزیر مرحوم مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 ، پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد مسلم کے نام 18 اور عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کے نام 3، سمیت مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیاں بھی دبئی میں جائیداد کی مالک ہیں۔جس کے بعد ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کو نوٹس بھی بھجوادیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس کے جواب میں اب وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بھی اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ اپنے جواب میں علیم خانم نے بتایا ہے کہ انہوں نے دبئی کی پراپرٹری بیرون ملک بزنس ڈیلز سے ملنے والی رقم سے خریدی ہیں تاہم انہوں نے اپنی بزنس ڈیلز کی وضاحت نہیں دی۔ علیمہ خانم کی جانب سے ایف آئی اے کو موصول ہونیوالے جواب میں ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ انہوں نے پراپرٹی نمبر 1406 دبئی کے پوش علاقے لوفٹ اسٹ ڈاؤن ٹاؤن میں خریدی تھی۔ دبئی کی پراپرٹری بیرون ملک بزنس ڈیلز سے ملنے والی رقم سے خریدی ہیں تاہم انہوں نے اپنی بزنس ڈیلز کی وضاحت نہیں دی۔ علیمہ خانم کی جانب سے ایف آئی اے کو موصول ہونیوالے جواب میں ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ انہوں نے پراپرٹی نمبر 1406 دبئی کے پوش علاقے لوفٹ اسٹ ڈاؤن ٹاؤن میں خریدی تھی اور دبئی میں اپنے نام خریدی جائیداد فروخت کر دی ہے۔جب کہ ایف بی آر کو بھی اپنی دبئی کی پراپرٹی کی خرید و فروخت کی تفصیلات بتاچکی ہیں۔