جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، توڑ پھوڑکرنیوالے مظاہرین میں ن لیگ نے کروڑوں روپے بانٹے، ایک ایم این اے کا بھائی خود۔۔۔ معروف صحافی نےسنسنی خیز دعویٰ کر دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ہونیوالے احتجاج میں توڑ پھوڑ کیلئے ن لیگ نے کروڑوں روپے مظاہرین میں بانٹے، معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا سنسنی خیز دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ملک بھر میں جلائو گھیرائو کا سلسلہ جاری رہا جس میں مظاہرین نے متعدد مقامات پر نجی و سرکاری املاک سمیت

گاڑیوں کو جلایا اور شدید نقصان پہنچایا۔ پاکستان میں تین روز تک ہونیوالے بدترین پرتشدد احتجاج کے حوالے سے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس احتجاج میں توڑ پھوڑ کیلئے ن لیگ نے کروڑوں روپے مظاہرین میں بانٹے جبکہ اس احتجاج میں ایک ن لیگی ایم این اے کا بھائی تو خود بھی توڑ پھوڑ کرتا رہا ہے۔ چوہدری غلام حسین نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو توڑ پھوڑ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے مظاہروں میں توڑ پھوڑ کیلئے کروڑوں روپے بانٹے ہیں۔ پروگرام میں چوہدری غلام حسین نے مریم نواز کیساتھ ایک شخص کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ لاہور سکھیکی تک توڑ پھوڑ کروانے والا یہ شخص ہے ۔ موٹر سائیکل والوں کو مارا گیا اور لوگوں پر فائرنگ کروائی گئی۔معروف صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مظاہرے میں توڑ پھوڑ کیلئے داڑھی والوں کا الگ ریٹ تھا جبکہ بغیر داڑھی والوں کا الگ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک مشکل صورتحال سے نکل آیا ہے اور پہلا حربہ ناکام ہو چکا ہے اب یہ لوگ مزید سازش کرینگے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے مسیحی خاتون آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد تحریک لبیک کے ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں املاک کو نقصان پہنچانے والے سیکڑوں افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے جب کہ 1800 سے زائد افراد

کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے ملک بھر کے دھرنوں کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور جلا گھیرا کے واقعات میں ملوث 1800 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی 700 معلوم اور نامعلوم افراد کو مقدمات میں

نامزد کیا گیا ہے اور اب تک 75 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اسلام آباد پولیس نے 26 گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا۔عدالت نے تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں گرفتار 10 مظاہرین کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ تھانہ شہزاد ٹان کی حدود میں توڑ پھوڑ پر گرفتار 16 مظاہرین کو جوڈیشل ریمانڈ پر

اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے 33 افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائی جاری ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں 61 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔کراچی پولیس کے مطابق شہر میں 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہونے والے دھرنے اور ہنگامہ آرائی پر مختلف تھانوں میں مزید 34 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں

جن میں دفعہ 144 اور روڈ بندش کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع جنوبی میں 4، شرقی میں 3، ملیر میں 6 اور کورنگی میں 15، غربی میں ایک اور ضلع وسطی میں 5 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر سے 61 افراد کو مقدمات میں نامزد کیاگیا ہے جن میں سے اب تک کورنگی 2 اور جلع وسطی سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ شہید بے نظیر آباد

سے بھی 2 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے 5 مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے تحت 70 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں فیکٹری ایریا، خانقاہ ڈوگراں اور صدر شیخوپورہ سے کی گئیں اور تمام افراد کو ویڈیوز کی مدد سے نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں ہنگاموں کے دوران ایک بس،

کاروں اور موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا، مظاہرین نے 34 پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کیا۔فیصل آباد پولیس نے آسیہ بریت کیس کے فیصلے کیخلاف احتجاجی تحریک کے دوران توڑ پھوڑ،جلا گھیرا، خوف و ہراس پھیلانے، زبردستی راستے اور دوکانیں بند کرانے کے الزام میں 34 مقدمات درج کیے ہیں۔پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 94 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نوشہرہ پولیس نے

رشکئی انٹرچینج کو آگ لگانے والے مظاہرین میں سے 17 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ مظاہرین کیخلاف تھانہ رسالپور میں 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔قصور کے علاقے ملتان روڈ جمبر میں مظاہرین نے یکم نومبر کو احتجاج کے دوران ڈی ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا۔فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے 48 نامزد اور 252 نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ

کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں حالیہ دھرنوں کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے شناخت کیے گئے شرپسندوں کی فوری گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ایف آئی اے ، نادرا اور پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرلز سے شرپسندوں کی شناخت پر رپورٹس طلب کرلی گئی ہیں جب کہ شرپسندوں کی شناخت و گرفتاری

کے لیے وزارت دفاع سے مدد حاصل کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ ملزمان کی شناخت میں مدد کے لیے وزارت داخلہ نے شکایات سیل قائم کردیا ہے، ویڈیو اور تصاویر فراہم کرنے والوں کا نام اور نمبر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب اورڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی وٹس ایپ نمبر جاری کردیئے ہیں۔قانون کا مذاق بنانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچانے اور قانون کا مذاق بنانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائیگا اور سمجھوتا کسی سے نہیں ہوگا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریجنل پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جو بھی شکایات موصول ہوں وہ محکمہ داخلہ پنجاب کوبھجوائیں، جن لوگوں کے پاس شرپسند عناصر کی

ویڈیوز موجود ہیں وہ کال یا واٹس ایپ کریں۔شہری محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نمبر 03231418945 پر فوٹیجز واٹس ایپ کریں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دھرنے کے شرکا اور اعلی قیادت نے املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے

درخواست پر سماعت آج منگل کو ہوگی جب کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست گزار نے نشاندہی کی ہے کہ احتجاج کے دوران سرکاری اور عوامی املاک کو شدید نقصان پہنچا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے لیکن پنجاب حکومت یہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہی۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ

حکومت کو شہریوں کے نقصانات کے ازالے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ توہین رسالت کے جرم میں ماتحت عدالتوں سے سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو خاتون کی رہائی کے احکامات جاری کیے جس کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔احتجاج کے دوران کئی شہریوں میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…