اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے ان کی خواہش کے خلاف انہیں پاکستان چھڑوایا کیونکہ ان کی زندگی کو خطرات لاحق تھے۔ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کا دعویٰ ۔دی ہیگ میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے پر پیدا ہونے والے حالات کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے حکام سے رابطہ کیا۔انہوں نے کہا کہ رابطہ کرنے پر اسلام آباد میں
موجود اقوام متحدہ اور یورپین نیشن کے سفارتکاروں نے 3 روز تک مجھے اپنے پاس رکھا اور پھر مجھے میری خواہشات کے خلاف ایک جہاز میں بٹھا دیا۔سیف الملوک کا کہنا تھا کہ وہ یہ سوچتے تھے کہ میں قتل کے لیے اہم ہدف ہوں اور میری زندگی انتہائی خطرے میں ہے، جس کی وجہ سے 3 دن تک انہوں نے دروازہ تک نہیں کھولنے دیا، پھر میں نے ایک دن فرانسیسی سفارتکار کو کال کرکے کہا کہ میں یہاں نہیں رہنا چاہتااس لئے پاکستان چھوڑ کر چلا آیا۔