اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت نے بے گھر افراد کیلئے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا اعلان کیا ۔ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے قائم ٹاسک فورس کے مطابق منصوبے کی تکمیل کیلئے آئندہ پانچ برس میں 160 کھرب روپے درکارہوں گے ‘جس کا 20فیصد درخواست گزارکو دینا ہوگا جبکہ 80فیصد بینک قرضہ ہوگا جو اوسطاً10فیصد شرح سود ہوگا جس کی واپسی 20سال میں ہوگی‘50 ہزار ماہانہ آمدنی جس خاندان کی ہو وہ اس منصوبہ سے استفادہ کر سکے گا ۔ وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ
شبیر علی قریشی۔ ٹاسک فورس کے ممبر فردوس شمیم نقوی اور صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے چیئرمین ضیغم ایم رضوی نے کہا کہ ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس میں 23 ممبران نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 144 اضلاع ہیں اور 10 لاکھ گھر ہر سال بنانے ہیں، اس طرح ہر ضلع میں 6200 گھر بنائیں گے تو ہم اپنا ہدف حاصل کر لیں گے۔واضح رہے کہ سکیم کیلئے فارم ہائوس جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔