اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے دور میں 44 ارب 95 کروڑ ڈالر سے زائد کے ملکی اور غیر ملکی قرضے لئے گئے۔ آئی ایم ایف، دوست ممالک اور غیر ملکی کمرشل بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ حکومت نے پانچ برسوں کے دوران آئی ایم ایف سے 5 ارب 82 کروڑ ڈالر سے زائد قرض لیا۔ غیر ملکی کمرشل بینکوں
سے 9 ارب 93 کروڑ ڈالر، کثیر الجہتی ذرائع سے 15 ارب ڈالرز سے زائد کے قرضے لئے گئے۔ن لیگ کی حکومت نے مختلف ممالک سے دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر 7 ارب 17 کروڑ ڈالر، بانڈ ہولڈرز کے ذریعے 7 ارب ڈالر کے قرضے لئے۔ مقامی ذرائع سے ساڑھے 6 ہزار ارب روپے سے زائد قرض لیا گیا۔گزشتہ پانچ برسوں میں 19 ہزار 799 ملین ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا۔