جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی شدید ہنگامہ آرائی، ممبران ایک دوسرے کو مارنے پر آمادہ، شازیہ مری کے بیا ن پرتحریک انصاف سیخ پا،اراکین کی دوڑیں لگ گئیں 

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد( آئی این پی ) قومی اسمبلی میں شازیہ مری کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی اور حکومتی ارکان کے مابین شدید تلخ کلامی سے ایوان مچھلی بازار بن گیا،پیپلز پارٹی کے رکن رفیع اللہ اور تحریک انصاف کے عبدالمجید نیازی کے درمیان ہاتھا پائی ہو تے ہوئے رہ گئی ، رفیع اللہ شدید غصے میں آگئے اور پی ٹی آئی رہنما سے لڑنے کے لیے دوڑے جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان رفیع اللہ کو پکڑتے رہے،

دونوں ارکان نے ایک دوسرے پر شدید جملے کسے ، بعد ازاں صورتحال قابو میں نہ آنے پر سپیکر نے اجلاس آج صبح 11بجے تک ملتوی کردیا، پیر کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن کے بینچوں میں سخت جملوں کے تبادلے اور شور شرابے سے ایوان مچھلی بازار بنا رہا، جس کی وجہ سے اسپیکر قومی اسمبلی کو مجبوراً اجلاس کی کارروائی ( آج) تک کے لیے معطل کرنا پڑی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال کی گفتگو کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے جملے کسے گئے جب کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے اظہار خیال کے دوران اپوزیشن بینچوں سے جملے بازی کی گئی جس پر پرویز خٹک غصے میں آگئے۔پرویز خٹک نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ اپوزیشن ماحول ٹھیک کرے، آپ کا کوئی رکن ماحول خراب کرے تو اسے روکیں اور ہمارا رکن ماحول خراب کرے تو ہم اسے روکیں گے۔اسمبلی کا ماحول اس وقت مزید خراب ہوگیا جن شازیہ مری نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہا کہ ٹی وی پر آکرکہ آپ طاقت کے استعمال کی بات کر تے ہیں اس وقت تو شاید ہمیں لگ رہا ہو کہ شاید کوئی خان بول رہا ہے ،لیکن جب آپ جاتے ہیں تو ہمیں بھانے والا نیازی نظر آتا ہے ۔ شازیہ مری کے الفاظ پر تحریک انصاف کے اراکین نے شورشرابہ کیا ۔ وزیرپارلیمانی علی محمد خان نے کہا کہ نیازی قابل احترام لوگ ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالمجید نیازی اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور شورشرابہ شروع کردیا

جبکہ اس دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن رفیع اللہ بھی اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے دوسری جانب عبدالمجید نیازی کی باتوں پر پیپلز پارٹی کے رہنما رفیع اللہ شدید غصے میں آگئے اور پی ٹی آئی رہنما ک سے لڑنے کے لیے دوڑے تاہم حکومتی اور اپوزیشن ارکان رفیع اللہ کو پکڑتے رہے،دونوں ارکان نے ایک دوسرے پر شدید جملے کسے ، بعد ازاں صورتحال قابو میں نہ آنے پر سپیکر نے اجلاس آج صبح 11بجے تک ملتوی کردیا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…