اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے میاں شہباز شریف نے پارٹی کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے ٗ کمیٹی میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے نمائندے شامل کئے گئے ہیں ٗ کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہونگے۔ پیر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ارکان کی کل تعداد 18 ہے جن میں کوینئر احسن اقبال ٗ آزاد کشمیر عبد الخالق وصی ٗ کے پی کے سے امیر مقام ٗ سندھ سے اسد جونیجو ٗفاٹا سے غالب خان ٗ پنجاب سے حمزہ شہباز شریف ٗ خواجہ
محمد آصف ٗ خواجہ سعد رفیق ٗبلوچستان سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ ٗ پنجاب سے نیلسن عظیم ٗ اسلام آباد سے نزہت صادق ٗ پنجاب سے سر دار اویس احمد لغاری ٗرانا ثناء اللہ ٗ رانا تنویر حسین ٗ عطاء اللہ تارڑ ٗسندھ سے شاہ محمد شاہ اور بلوچستان بلوچستان سے راحیلہ درانی شامل ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی تین ترجیحات ہونگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے خالی سیٹوں پر عہدیداروں کی تعیناتیاں کی جائیں گی اور غیر فعال تنظیموں کو فعال کیا جائیگا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کو متحر ک کر نے کیلئے نچلی سطح پر ایکشن پلان ترتیب دیا جائیگا ۔