منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زندگی میں آج تک سائیکل تک نہیں خریدی، پاکستانی محنت کش اچانک 4 گاڑیوں کامالک بن گیا؟ شہری دنگ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)بے نامی اکاؤنٹس کے بعد اب بے نامی گاڑیاں بھی منظرعام پر آگئیں ٗ اس فراڈ کا شکار حال ہی میں سرگودھا کا ایک غریب محنت کش بنا، جس کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کی 4 لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن نکل آئی۔سرگودھا کے علاقے محافظ ٹاؤن کے رہائشی 60 سالہ محنت کش اللہ دتہ کے نام پر ان چار لگژری گاڑیوں کا انکشاف اْس وقت ہوا جب ٹریفک کے ایک حادثے میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اللہ دتہ کو نوٹس جاری کیا۔

مزید تحقیق کرنے پر ریکارڈ چیک کیا گیا تو اللہ دتہ سرکاری ریکارڈ میں چار گاڑیوں کا مالک نکلا۔اب صورتحال یہ ہے کہ غریب اللہ دتہ ان گاڑیوں سے جان چھڑوانے کیلئے ایکسائز آفس کے چکر لگا رہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ اس عمر میں مزید گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔اللہ دتہ اس بات پر حیران ہیں کہ انہوں نے زندگی میں آج تک سائیکل تک نہیں خریدی، وہ اچانک 4 گاڑیوں کے مالک کیسے بن گئے؟دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اصل مالکان کو تلاش کرکے اس مکروہ دھندے کا سراغ لگایا جائے گا۔یاد ہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس زیر سماعت ہے اور اب تک ایسے کئی افراد کے اکاؤنٹس میں اربوں یا کروڑوں روپے کی موجودگی پکڑی جاچکی ہے جنہیں پیسوں کی آمد کا پتہ ہی نہیں۔ان میں کراچی کے فالودے اور رکشے والے سمیت جھنگ کا بیروزگار نوجوان بھی شامل ہے۔گذشتہ روز رپورٹ سامنے آئی تھی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 30 بے نامی اکاؤنٹس کا پتہ چلا لیا ہے، جن کے ذریعے تقریباً 10 ارب روپے کی ٹرانزکشن کی گئی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبرپختونخوا طارق پرویز کے مطابق 12 سے 15 ہزار روپے ماہوار پر کام کرنے والے 8 گھریلو ملازمین کے نام پر بے نامی اکاؤنٹس موجود ہیں، جو منی لانڈرنگ میں استعمال ہو رہے تھے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…