ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قتل کے ذمہ دار کون ہیں؟مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے بتادیا،حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ اندازہ ہوگیا ہے کہ کونسی طاقتیں مولانا کے قتل کے پیچھے ہیں،واقعہ کی کڑیاں افغانستان سے ملتی ہیں۔مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے،مولانا حامد الحق نے جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی قائدین کے

ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا حامد الحق کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ مولانا سمیع الحق کے قول و فعل میں تضاد نہیں،مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری پر بھی قاتلانہ حملے ہوئے،دشمن اور نظام ہمیں کمزور نہ سمجھے،مولانا کے قتل کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو پاکستان میں امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،حامد الحق کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے اورقاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،مولانا حامد الحق نے مطالبہ کیا کہ مولانا سمیع الحق کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ بند کیا جائے،چاہتے تو عمران خان کی حکومت دو دن میں گرا سکتے تھے لیکن جمہوریت کی عزت کرتے ہیں۔ مولانا حامد الحق کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق واقعہ کی تحقیقات میں پیش رفت کا انتظار ہوگا،تحقیقات میں کوتاہی ہوئی تو مذہبی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس میں اپنا فیصلہ واضح کرینگے،مولانا سمیع الحق کو سینے پر چھریاں ماری گئیں،پْشت پر کوئی نشان نہیں،جو قوتیں قاتلانہ حملے میں ملوث ہیں ہم ڈھونڈ نکالینگے،مولانا حامد الحق نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا بدلہ لینگے چاہے وہ افغانستان یا امریکہ میں ہو۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…