منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جسٹس اطہر من اللہ نے گلالئی اسمٰعیل کی درخواست سننے سے انکارکردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس اطہر من اللہ نے پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کی رہنما اور سماجی کارکن گلالئی اسمٰعیل کی درخواست سننے سے معذرت کرلی۔گلا لئی اسمٰعیل نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔جسٹس اطہر من اللہ کے انکار کے بعد خاتون کی درخواست پر نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے

درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو ارسال کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ انیق سلمان مبارک عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے گلالئی اسماعیل کا نام ای سی ایل پر ڈالنے پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کیا تھا۔خیال رہے کہ خاتون سماجی کارکن کو لندن سے واپسی پر گرفتار کرنے کے بعد 12 اکتوبر کو رہا کردیا گیا تھا۔ان کے والد نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گلالئی اسمٰعیل کی رہائی وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے ہیڈ کوارٹر سے عمل میں آئی تھی تاہم ان کا پاسپورٹ واپس نہیں کیا گیا تھا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خاتون سماجی رضاکار کا نام ای سی ایل میں موجود تھا جس کی وجہ سے ان کے اسلام آباد پہنچنے پر ایف آئی اے نے انہیں حراست میں لیا۔واضح رہے کہ صوابی پولیس نے 13 اگست کو گلالئی سمیت پشتون تحفظ موومنٹ کے 19 رہنماؤں کے خلاف صوابی میں جلسہ منعقد کرانے، جس میں پی ٹی ایم کے منطور پشتین اور گلالئی نے بھی خطاب کیا تھا، پر مقدمہ درج کیا تھا۔خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی گلالئی اسمٰعیل کو 2017 میں اینا پولیٹووسکایا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔وہ غیر سرکاری تنظیم ’اویئر گرلز‘ کی شریک بانی بھی ہیں جس کا آغاز انہوں نے 2002 میں اپنی بہن صبا اسمٰعیل کے ساتھ مل کر کیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…