ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

معاشی بحران، بڑھتی ہوئی مہنگائی،شہبازشریف نے حکومت کیخلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن نے ماضی کی اپوزیشن کے طرزعمل سے ہٹ کر قوم اور ملک کے مفاد میں قابل تقلید کردار اداکیا اور جلتی آگ پر تیل ڈالنے کے بجائے پانی ڈالنے والوں میں اپنا نام لکھوایا ٗبطور اپوزیشن عوام دشمن حکومتی اقدامات کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے ٗاقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیاجائے۔ پیر کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

پیر کو قومی اسمبلی کے کمیٹی روم میں پارٹی کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور داخلی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے غور کیاگیا۔ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب میں ارکان کو ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو اپوزیشن نے حالیہ دھرنے کے دوران امن کے قیام کے لئے اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا مثبت کردار حکمرانوں کے لئے ایک مثال ہے ٗاپوزیشن نے ماضی کی اپوزیشن کے طرزعمل سے ہٹ کر قوم اور ملک کے مفاد میں قابل تقلید کردار اداکیا اور جلتی آگ پر تیل ڈالنے کے بجائے پانی ڈالنے والوں میں اپنا نام لکھوایا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں پی ٹی آئی نے ایسے ہی مواقعے کو اپنے سیاسی مفاد ات کے لئے بے رحمی سے استعمال کیا تھا۔ لیکن موجودہ اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ (ن) نے اس معاملے پر سیاست کے بجائے عوام اور ملک کے مفاد کو مدنظر رکھا اور امن کے قیام کے لئے مثبت روایت قائم کی۔ اجلاس نے گزشتہ جمعے کے دن حکومت کی جانب سے اپنے طلب کردہ اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی بوکھلاہٹ، گھبراہٹ اور غیرپارلیمانی حرکت قرار دیا اور کہاکہ انتہائی حساس صورتحال میں طلب کردہ اجلاس کو حکومت نے کورم کی نشاندہی کرکے جس انداز میں ختم کیا اس سے ظاہرہوتا ہے کہ

حکومت چیلنجز سے نمٹنے کی اہلیت اور حوصلہ نہیں رکھتی اور نہ ہی اس نے اس ظرف کا مظاہرہ کیا کہ وہ پارلیمان سے رہنمائی حاصل کرے۔اجلاس میں ارکان نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک سنگین معاشی گرداب میں ہے جس سے نکلنے کی کوئی صورت دکھائی نہیں دے رہی کیونکہ حکومت کے پاس کوئی معاشی وڑن نہیں اور نہ ہی کوئی حکمت عملی موجود ہے۔ جس کی بنا پر معاشی عدم استحکام اور غیریقینی کی صورتحال میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سنگینی آرہی ہے ٗ

یہ صورتحال ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور اس کے قومی سلامتی کے لئے بھی سنگین مضمرات ہوسکتے ہیں۔ خراب معاشی صورتحال اور گیس، بجلی اور دیگر اشیاء کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تازہ بم عوام پر گرانے سے مہنگائی کا سونامی آچکا ہے جس نے عام عوام سمیت معاشرے کے تمام طبقات کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔معاشی، زرعی، تجارتی، صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج کمی آرہی ہے جو کسی معاشی حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے

کمرتوڑ مہنگائی کے ساتھ ساتھ بیروزگاری میں اضافے نے صورتحال کو بد سے بدترین بنادیا ہے۔ یہ تمام عوامل مجموعی قومی پیداوار کو بری طرح سے متاثر کریں گے۔ پارٹی نے اپنے قائد محمدنوازشریف اور ان کی قیادت میں سابق حکومت کے ان اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا جو عوام کو ریلیف دینے کا باعث بنے اور جن کی بدولت تمام تر دباؤ اور معاشی مشکلات کے باوجود عوام پر بوجھ نہیں ڈالاگیا جس کے نتیجے میں مہنگائی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آئی۔ حکومت کی جانب سے

اپنے وعدوں کے برعکس مہنگائی کے اقدامات کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور بطور اپوزیشن عوام دشمن حکومتی اقدامات کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔ اجلاس نے کہاکہ ایک طرف عوام پر بوجھ میں اضافہ کیاجارہا ہے تو دوسری جانب وفاقی اور صوبائی کابینہ میں مسلسل اضافہ کرکے کفایت شعاری اور کابینہ کا حجم چھوٹا رکھنے کے پی ٹی آئی کے دعووں کے جھوٹ ہونے کا ایک اور ثبوت سامنے آچکا ہے۔ وقت ثابت کررہا ہے کہ تمام کاروبار حکومت جھوٹ پر چل رہا ہے

لیکن اپوزیشن قوم کو ہر لمحہ سچ بتاتی رہے گی اور حکومت کو اس کے وعدے یاد کراتی رہے گی۔ اجلاس میں میڈیا سینسرشپ کی شکایات اور اطلاعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میڈیا کی آزادی کو جمہوریت کی مضبوطی کے لئے لازمی تقاضا سمجھتی ہے ۔ ہم نے اپنے دور میں میڈیا کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔ آئین کے آرٹیکل 19 اے سمیت دیگر دستوری، جمہوری اور پارلیمانی تقاضوں کو پروان چڑھانے کے لئے اقدامات کئے

جس میں اطلاعات تک رسائی کا حق دینے کا قانون بھی شامل ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پر زوردیاگیا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیاجائے اور مقبوضہ کشمیر میں حقائق جاننے کے لئے خصوصی مشن بھجوایاجائے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے بارے میں رپورٹ پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیاگیا۔

اجلاس میں کہاگیا کہ لوکل باڈیز کے خلاف موجودہ حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس ضمن میں صورتحال کا مسلسل جائزہ لے کر مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔پارٹی صدر نے ہدایت کی کہ پچیس جولائی کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کی تحقیقات کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان بھرپور حصہ لیں اور انتخابی دھاندلیوں سے متعلق تمام حقائق اور شواہد کمیٹی میں پیش کئے جائیں تاکہ قوم کو تاریخی بدترین دھاندلی کے اصل

حقائق سے آگاہ کیاجاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اولین سو دن کی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کیاجائے گا اور عوام کو موجودہ حکومت کی ناکامیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاجائے گا۔اجلاس میں شہبازشریف نے پارٹی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، علی گوہر بلوچ اور ملک سہیل کمبڑیال کو رکن قومی اسمبلی کے طورپر حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی مذمت کی گئی اور

حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیاجائے۔ اجلاس میں مولانا سمیع الحق، ممتاز کشمیری رہنما سردار خالد ابراہیم اورشہداء کشمیر کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد بھی دی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا سمیع الحق اور خالد ابراہم کے لئے دعا مغفرت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں مولانا سمیع الحق کے قتل کی بھرپور مذمت کی گئی انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح پر خوشی محسوس کی گئی۔انہوں نے کہاکہ جیسی آجکل خبریں مل رہی ہیں اس پر یہ خبر خوشی کی ہے انہوں نے کہاکہ پارلیمانی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ حکومت نے کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کیا گیا انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ایسی صورتحال پر حکومت کا ساتھ دے رہی تھی۔انہوں نے کہاکہ پارلیمان عوام کی ترجمانی کرتا ہے اسکے ساتھ ایسا رویہ اچھا نہیں۔انہوں نے کہاکہ جمعہ کے روز کوئی وزیر جواب دینے کے لئے موجود نہیں تھاانہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دوسر ے ممالک میں جاکر جیسے الفاظ استعمال کئے گئے اس صرف بھیک ملتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کیساتھ نااہل وزراء کی ٹیم ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے 100 کی کارکردگی کی مکمل تفصیل قوم کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر اطلاعات جیسے بیانات دیتے ہیں انہیں منع بھی کیا گیا تھا کہ ایسی گفتگو نہ کیا کریں انہوکں نے کہاکہ میڈیا کی سینسرشپ کی بھی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…