بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد مزید مذاکرات سے مشروط کردی ہے، ایک موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ شوان یو نے کہا کہ پاکستان کو امداد دینے سے پہلے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے رواں سال کے آغاز کے بعد سے اب تک زر مبادلہ کے ذخائر میں 42 فیصد کمی آئی ہے اور یہ 8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں
اور یہ ذخائر صرف دو ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ واضح رہے کہ چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ شوان یو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی مدد کرے گا، پاکستان کے وزیراعظم کے حالیہ دورے کے دوران دونوں اطراف سے اصولی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ چینی حکومت پاکستان کو حالیہ بحران سے نکلنے کے لیے ضروری امداد فراہم کرے گی، چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سے پہلے کہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، دونوں طرف سے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔