لاہور(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل نے سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی دو گاڑیوں کے غائب ہونے کا معاملے پر تمام ڈائریکٹرز کو روڈ چیکنگ کیلئے مراسلہ لکھ دیا ۔ نیب کی جانب سے محکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کی تلاش کیلئے مدد مانگی گئی تھی ۔ جس پر ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے تمام ڈائریکٹرز کو روڈ چیکنگ کے لئے مراسلہ لکھ دیا ہے ۔محکمہ ایکسائز نے ڈی بی اے فرخ اقبال کو اس معاملے کا فوکل پرسن مقرر کردیا ۔