اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی پولس کو باقی صوبوں کے لئے رول ماڈل بنائیں گے ۔ پیر کو وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے اسلام آباد پولیس کے نئے آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنانا ہے اسلام آباد کی پولس کو
باقی صوبوں کے لئے رول ماڈل بنائیں گے ۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہاکہ بدعنوانی کو پولیس محکمہ سے ختم کرنا ہے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ عوام کی شکایات سنیں اور انکا مداوا کریں ۔وزیر مملکت نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف مہم چلائی جائے ۔ آئی جی اسلام آباد کی طرف سے اسلام پولیس کو مثالی پولیس بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔