لاہور ( نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو 1122 کے انتظامی معاملات سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے واپس لیکر محکمہ داخلہ پنجاب کو لوٹانے کی سمری منظور کر لی۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 جب بنائی گئی تو اوور آل انتظامی اختیارات محکمہ داخلہ کے پاس تھے،ڈائریکٹر جنرل 1122 محکمہ داخلہ کو جوابدہ تھے۔
تقریباً دو سال قبل ریسکیو 1122 کے انتظامی معاملات ایس اینڈ جی اے ڈے کے سپرد ہونے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سروس کے اوورآل انتظامات کے سربراہ بن گئے۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 میں مختلف گاڑیوں، مشینری سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے معاملات میں شفافیت نہ ہونے کی باتیں سامنے آئیں، سابقہ وزیر اعلیٰ تک بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے سفارشات گئیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو ریسکیو 1122 کے اوقاف آل انتظامی اختیارات داخلہ کو واپس کرنے کی سمری 3 ہفتے قبل ارسال کی تھی ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 میں مختلف گاڑیوں، مشینری سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے معاملات میں شفافیت نہ ہونے کی باتیں سامنے آئیں، سابقہ وزیر اعلیٰ تک بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے سفارشات گئیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو ریسکیو 1122 کے اوقاف آل انتظامی اختیارات داخلہ کو واپس کرنے کی سمری 3 ہفتے قبل ارسال کی تھی جسے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ریسکیو 1122 کے معاملات از سر نو محکمہ داخلہ پنجاب کے سپرد کرنے کی سمری منظور کر لی ہے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو ریسکیو 1122 کے اوقاف آل انتظامی اختیارات داخلہ کو واپس کرنے کی سمری 3 ہفتے قبل ارسال کی تھی جسے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ریسکیو 1122 کے معاملات از سر نو محکمہ داخلہ پنجاب کے سپرد کرنے کی سمری منظور کر لی ہے ۔اس حوالے سے باضابطہ احکامات جلد جاری کر دئیے جائیں گے۔