اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو پراسرار طور پر ان کے گھر میں شہید کیا گیا تھا ، ابتدائی تفتیش کے مطابق مولانا سمیع الحق کو ملنے کیلئے دو نامعلوم افراد آئے تھے جنہوں نے مولانا سے اکیلے میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا ، ملاقات کرنےوالوں کا نام سامنے آگیا ہے ۔ 19یا 20سالہ نوجوان جس کا بعض لوگوں نے نام گل خان بتایا
جبکہ وہ اپنی عمر سے بڑےشخص کیساتھ مولانا سمیع الحق سے ملنے کیلئے آیا تھا ۔ گل خان ’’ را یا کسی اور ایجنسی ‘‘ کا تربیت یافتہ معلوم ہوتا تھا کیونکہ اسے پتہ تھا کہ خون کی نازک نسیں کونسی ہوتی ہیں اس نے مولانا پر وار کرنے کیساتھ ساتھ چاقو سے ان کے نازک نسوں کو کاٹا تھا جس کی وجہ سے خون کے فوارے ابل پڑے تھے جس کی وجہ سے مولانا سمیع الحق شہید ہوئے گئے تھے ۔