اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کرپشن ختم کرنے کا آزمودہ فارمولاپاکستان کو دینے پر آمادہ، چینی ماہرین کا اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان آئیگا۔ تفصیلات کے مطابق چین کرپشن ختم کرنے کا آزمودہ فارمولا پاکستان کو دینے پر آمادہ ہو گیا ہے اور اس حوالے سے چینی ماہرین کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کریگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات
میں مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بھی شریک تھے۔ دونوں سربراہ مملکت کے درمیان تجارتی فروغ، غربت کے خاتمے اور کرپشن پر قابو پانے کیلئے بات چیت کی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں دو دہائیوں میں کرپشن ختم کرنے کیلئے سخت نگرانی کے اقدامات اور کڑی سزائوں سے کرپشن کم ہوئی ہے اور چینی ماہرین اپنی جائزہ رپورٹ میں اسی طرح کے اقدامات کی سفارش کرینگے۔