اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہفت روزہ جرار سے وابستہ معروف صحافی امیر حمزہ نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ بھی اللہ کے شیر ہیں۔ مجھ سے کئی لوگ سوال کرتے ہیں اور میں نے بہت تحقیق کی ہے ، میں اس حوالے سے بہت اہم ترین لوگوں سے بھی ملا۔جنرل قمر جاوید باجوہ پانچ وقت کے نمازی اور تہجد گزار ہیں۔امیر حمزہ نے اس موقع پر تکبیر بلند کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ
کے بارے میں ایسا انکشاف کیا کہ تقریب میں بیٹھے افراد تک دنگ رہ گئے۔ صحافی امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے ایسے جنرل ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی میں بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کا کوئی گانا نہیں سنا۔ اس موقع پر امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ یہ بات امیر حمزہ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ صحافی امیر حمزہ صحافتی حلقے میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔ امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ عاشق رسولؐ ہیں اور نبی کریمﷺ سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔