جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے بڑے شہر میں ’’ڈرٹی نائٹس‘‘کے اہتمام کا انکشاف،ٹکٹ25 ہزار روپے ،رات بھر کیا کچھ ہوتاتھا؟شرمناک انکشافات،اہم گرفتاری

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)کرا چی میں بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی گروپ چلانے والا کارندہ گرفتار کرلیا ہے، ملزم فیس بک پر غیراخلاقی پیج چلا رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرٹی نائٹس گروپ کا کارندہ گرفتار کرلیا ہے،

ملزم ارسلان قمر ڈانس پارٹی کراتا تھا۔اے ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز نے کہا کہ ملزم سوشل میڈیا پر مہم چلا رہا تھا، ملزم کو خیبر ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے، کلفٹن میں نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہورہے تھے، جرائم سے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا جس کا نام ریسکیوئنگ یوتھ سیونگ فیوچر ہے۔اے ایس پی کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈرٹی نائٹ کے حوالے سے ایک پیج چل رہا تھا، ڈرٹی نائٹ میں سوشل میڈیا پر نوجوان جوڑوں کو مدعو کیا گیا تھا، ایونٹ کا ٹکٹ25 ہزار روپے تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں دو افراد کو ٹکٹ فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ایونٹ کا مقصد نوجوان جوڑوں کو بلا کر ان سے پیسے لوٹنا تھا، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس سے پہلے بھی اس قسم کے جعلی پروگراموں کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرکے ہزاروں روپے بٹور چکا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔اے ایس پی کلفٹن کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم شہزاد ولد محمد اسلم سے ایک کلو ڈھائی سو گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ دوسرے ملزم عبدالغیاث ولد عبداللہ خان سے ایک کلو پچاس گرام چرس برآمد ہوئی ہے، ملزم کلفٹن ڈویژن میں منشیات فروشی کے کاروبار میں سرگرم تھے۔ کرا چی میں بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی گروپ چلانے والا کارندہ گرفتار کرلیا



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…