ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کی بہترین حکمت عملی ،ججوں کو گالیاں دینے والوں کو انہی کے پاس بھیج دیا،گزشتہ دھرنے اور اس دھرنے میں کیا فرق ہے؟بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیرا طلاعات فیاض الحسن چوہا ن نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں اس بات کا عزم ظاہر کیا تھا کہ اس دھرنے میں حکومت اپنی رٹ منوائے گی اور آج پوری دنیا نے دیکھ لیا حکومت نے کس طرح سو فیصد تدبر اور دانشمندی کے ساتھ اپنی رٹ منوائی اور جو لوگ سرعام ججوں کو گالیاں اور دھمکیاں دے رہے تھے ہم نے انہیں واپس انہی جج صاحبان کے پاس بھیجا کہ جائیں اور ان جج صاحبان کے سامنے پیش ہوں،

یہ حکومت کی کامیابی نہیں تو اور کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ سانحہ لال مسجد اور فیض آباد دھرنے کی تاریخ دوہرائی جاتی۔ اسی طرح آٹھ بے گناہوں کاخون بہایا جاتا۔ ماڈل ٹان کی طرح 14 معصوموں کو شہید کیا جاتا مگر اللہ کے فضل و کرم سے ایسا کچھ نہیں ہوا اور حکومت نے اپنی دانشمندی اور حکمت عملی کے ساتھ معاملہ کو خوش اسلوبی سے نمٹایا۔ فیاض الحسن چوہان نے مذید کہا کہ گزشتہ سال فیض آباد دھرنہ میں سا نقل حکومت نے 24 روز تک کچھ بھی نہیں کیا بلکہ فوج نے عدالت کے حکم پر مداخلت کرکے معاملہ کو نمٹایا تھا جبکہ اس بار عوامی حکومت نے دانشمندی اور کمال تدبر کے ساتھ صرف تین دن میں اپنی رٹ کے مطابق کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ھونے دیا۔ اور پاکستانی قوم کو اس کرب اور تکلیف سے بنا کسی قتل و غارت کے محض تین دن میں نجات دلائی۔ فیاض الحسن چوہا ن نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں اس بات کا عزم ظاہر کیا تھا کہ اس دھرنے میں حکومت اپنی رٹ منوائے گی اور آج پوری دنیا نے دیکھ لیا حکومت نے کس طرح سو فیصد تدبر اور دانشمندی کے ساتھ اپنی رٹ منوائی اور جو لوگ سرعام ججوں کو گالیاں اور دھمکیاں دے رہے تھے ہم نے انہیں واپس انہی جج صاحبان کے پاس بھیجا کہ جائیں اور ان جج صاحبان کے سامنے پیش ہوں،یہ حکومت کی کامیابی نہیں تو اور کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…