ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کوئی رعایت نہیں ہوگی، وفاقی حکومت کا یکم اور 2 نومبر کو ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ،دھماکہ خیز اعلان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے یکم اور 2 نومبرکو ہنگامہ آرائی کرنے، نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے محنت سے حاصل شدہ املاک کو انتہائی بے دردی سے برباد کیا،

املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی زیرِ صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ مملکت مواصلات مراد سعید، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درانی، ایف آئی اے، پی ٹی اے اور ٹریفک پولیس کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں شناخت میں آنے والے شر پسندوں کی فوری گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ملک بھر سے جمع توڑ پھوڑ کے شواہد پر کارروائی کی حکمتِ عملی بھی ترتیب دی گئی۔ایف آئی اے، نادرا اور پی ٹی اے سے شر پسندوں کی شناخت پر رپورٹس (آج) پیر تک طلب کی گئیں، اجلاس میں شر پسندوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے وزارتِ دفاع سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے محنت سے حاصل شدہ املاک کو انتہائی بے دردی سے برباد کیا، املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شر پسندوں کی شناخت اور گرفتاری کے سلسلے میں تعاون کریں۔دریں اثنا وزارتِ داخلہ نے شر پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے چاروں صوبوں کو مراسلہ لکھا، ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے متاثرہ شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ 5 نومبر کی شام تک حکومت کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔وفاقی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب میں سیل قائم کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…