ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف دور حکومت میں قطر سے درآمد ایل این جی کااربوں ڈالرز کامعاہدہ، پاکستان کو بھاری پڑ گیا، شرائط کیا رکھی گئیں؟تشویشناک انکشافات

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نوازشریف دور حکومت میں قطر کے ساتھ 20ارب ڈالر ایل این جی معاہدے بارے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں،معاہدے کے مطابق پاکستان کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ 10سال کے بعد ایل این جی کی قیمت کا از سر نو جائزہ لے سکے گا،2016ء سے2026ء تک حکومت پاکستان قطر سے ایل این جی کی قیمت13.37ڈالر فی برینٹ ادا کرے گا۔

نوازشریف نے قطر کے ساتھ 20ارب ڈالر کی ایل این جی خریدنے کا ایک معاہدہ کر رکھا ہے جس میں اربوں ڈالر کی کرپشن کا عندیہ پایا جاتا ہے۔اپوزیشن کے اس معاہدے کو کرپشن کی ایک کڑی قرار دیا ہے،معاہدے کے شقوں میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت پاکستان قطر سے ایل این جی خریدے گا اور معاہدے کے مطابق جو قیمت مقرر کی گئی ہے حکومت پاکستان اگلے دس سال تک یہی قیمت ادا کرے گا حالانکہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت انتہائی کم ہے،معاہدے کی دیگر شقوں کے مطابق قطر سے کراچی پورٹ تک ایل این جی کی سپلائی کی ذمہ داری بھی حکومت قطر کی ہے تاہم مقررہ وقت سے6گھنٹے زائد تک کسی ایل این جی شپ کو آف لوڈ نہ کرنے پر جرمانہ حکومت پاکستان ادا کرے گی۔عالمی قوانین کی روشنی میں اس معاہدے کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دیا جارہا ہے۔عمران خان کی حکومت نے اب اس معاہدے کی از سر نو مذاکرات اور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حکومت قطر اس فیصلہ پر سخت نالاں نظر آرہی ہے جبکہ نیب حکام بھی اس اربوں ڈالر معاہدے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ اس سکینڈل کے بڑے ملزمان میں نوازشریف،شاہد خاقان عباسی،ارشد مرزا،عظمیٰ عادل اور پی ایس او ودیگر افسران شامل ہیں،جن میں سے کچھ افسران اس وقت بھی وزارت پٹرولیم میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہیں نوازشریف دور حکومت میں قطر کے ساتھ 20ارب ڈالر ایل این جی معاہدے بارے انکشافات سامنے آئے ہیں

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…