بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

نیب کی کارکردگی جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں کیسی رہی؟کتنے ملزم گرفتارہوئے اور کتنی رقم وصول کی گئی؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب) کے موجودہ چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ولولہ انگیز قیادت میں نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی اور انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نیب ایک متحرک اور اچھی شہرت کا حامل ادارہ بن گیا ہے۔ پلڈاٹ‘ مشعال پاکستان، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور ورلڈ اکنامک فورم سیمت معتبر بین الاقوامی اور قومی اداروں نے اپنی رپورٹس میں نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

نیب کو 44315 شکایات موصول ہوئیں ۔ 1713 شکایات کی جانچ پڑتال‘ 877 انکوائریوں اور 227 انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران نیب نے 503 ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 2580 ملین روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں‘ نیب نے گزشتہ ایک سال کے دوران قانون کے مطابق بدعنوانی کے 440 ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں‘ آج1210کرپشن کے ریفرنسز مختلف احتساب کے عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے کئی ایگزیکٹو بورڈز کے اجلاس ہوئے جس میں مختلف اہم فیصلے کئے گئے۔ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ نیب ’’احتساب سب کے لئے‘‘ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ انسداد بدعنوانی کا سب سے بڑی ادارہ ہونے کے ناطے نیب آج سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی کارکردگی کی پلڈاٹ‘ مشعال سمیت معتبر بین الاقوامی اور قومی اداروں نے تعریف کی ہے۔ نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح تقریباً 77 فیصد ہے۔ نیب واحد ادارہ ہے جس کے مقدمات میں سزا کی شرح مثالی ہے۔ یہ کامیابی نیب کی موثر انسداد بدعنوانی حکمت عملی کے باعث ہوئی ہے۔ نیب بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کے لئے معاشرے کے تمام طبقوں بالخصوص نوجوانوں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

نیب نے ملک بھر کے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے پچاس ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیں۔ نیب کی شعور اجاگر کرنے کی کوششوں کے باعث اب بدعنوانی کا خاتمہ قوم کی آواز بن چکا ہے۔ نیب چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن فری بنانے اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ نیب کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور نیب کے افسران ریاست کے ملازم ہیں۔ ان کی پہلی اور آحری وابستگی ملک کے ساتھ ہے۔ نیب کی محنت شاقہ کی بدولت اور موصولہ فیڈ بیک کی روشنی میں پاکستان کے عوام نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ولولہ انگیز قیادت میں نیب کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو عام میں پزیرآئی حاصل ہو رہی ہے۔ چیئرمین نیب ایک با عمل شخص ہیں اور بد عنوان عناصر کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق پکڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…