اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور معاہدے بھی طے پائے، وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران آج بیجنگ میں سینٹرل پارٹی سکول کی تقریب سے خطاب کیا جس کی پاکستانی میڈیا نے بھی کوریج کی اور سرکاری ٹی وی نے سکرین پر انگلش میں بیجنگ کی بجائے لفظ ’بیگنگ“ لکھ دیا جس کے معانی ’بھیک مانگنے ‘ کے ہیں۔خاتون صحافی سمیراخان نے غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھاکہ ’ نیوزٹیم میں سے کسی نے
غلطی سے عمران خان کی لوکیشن بیجنگ کی بجائے بیگنگ لکھ دی اور سچ تو یہ ہے کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔صرف سمیراخان نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے وزیراعظم کی تقریر کا کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ ” وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں سنٹرل پارٹی سکول آف دی کمیونسٹ پارٹی سے خطاب کررہے ہیں“َ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سکرین پر بھی جیسے ہی لوکیشن کی سٹرپ آن ایئرہوئی تو اس میں غلطی تھی لیکن بعد میں بیگنگ کو ٹھیک کرکے بیجنگ لکھ دیاگیا۔