ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاک چائنہ بس سروس کے تحت پہلی بس آج کتنے مسافروں کو لے کر چین روانہ ہو گی ؟ لاہور سے کاشغر تک ہر مسافر کو کرایہ کتنے ہزار پڑے گا ؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاک چائنہ بس سروس کے تحت پہلی بس آج (سوموار)34 مسافروں کو لیکر لاہور سے چین کیلئے روانہ ہوگی‘لاہور سے بس 30 گھنٹوں میں چین کے شہر کاشغر جائیگی‘لاہور سے کاشغر تک یکطرفہ کرایہ 13ہزار روپے ہے ‘مسافروں کو ناشتہ ، کھانا، چائے وغیرہ مفت فراہم کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق اس بس سروس کے دوران ہر مسافر اپنے ساتھ 20 کلو گرام تک سامان لے جانے کی اجازت ہوگی تاہم زائد وزن پر اضافی رقم دینا پڑیگی مذکورہ بس کمپنی کے چیف ایگز یکٹو محمد نوار نے بتایا کہ لاہور سے

چین جاتے ہوئے مسافروں کو اسلام آباد پہنچ کر ناشتہ کرایا جائے گامانسہرہ پہنچ کر چائے اور بشام میں دوپہر کا کھانا اور چلاس میں شام کی چائے اور گلگت پہنچ کر رات کا کھانا دیا جائیگااور رات 8 بجے سے صبح دو بجے تک مسافروں کو آرام کا وقت دیا جائیگا اور اسکے بعد درہ خنجراب کے راستے کاشغر پہنچا جائیگاپاک چائنہ بس اسی راستے سے لاہور واپس آئیگی لاہور سے ہفتے میں چار روز ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل کو بس کاشغر کیلئے روانہ ہوگی جبکہ کاشغر سے لاہور کیلئے بس منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کے روز روانہ ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…