اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے دھرنے کے دوران شر پسندی کے مرتکب افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا وزارت داخلہ نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا کئی شہروں سے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کو 24 گھنٹے ملکی صورتحال سے آگاہ رکھا گیا عمران خان نے دھرنے کے دوران شر پسندی میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار ی کا
حکم دے دیا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے صوبوں سے مل کر مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور سرکاری اور نجی املاک گاڑیوں اورعمارتوں کو نقصان پہنچانے والے متعدد افراد کو ویڈیوز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔