کراچی(این این آئی) کراچی پولیس کے افسر راؤ عمیر نے ڈکیتوں کو بھی مات دے دی ،1 کروڑ 39 لاکھ کی ڈکیتی میں گرفتار ملزمان کو پیسے لے کر چھوڑ دیا تھا، سابق ایس ایچ او شارع نورجہاں راؤعمیر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق نیاناظم آباد کے دفتر میں تجوری توڑ کر ملزمان نے گزشتہ ماہ ایک کروڑ 39 لاکھ روپے لوٹے تھے۔
کراچی پولیس کے سابق ایس ایچ او شارع نورجہاں راؤعمیر نے ایک ملزم رستم کو گرفتار کیا تھا۔راؤعمیر اور ہیڈ کانسٹیبل ریاض احمد نے ملزم رستم سے ساٹھ لاکھ روپے وصول کرکے رہا کردیا تھا ۔تاہم پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزم رستم کو دوبارہ گرفتار کرلیا ،ملزمرستم نے دوران تفتیش شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ،شارع نورجہاں تھانے میں تعینات اہلکار ریاض ملزم کا رشتہ دار ہے ،اعلی حکام کو اس حوالے سے اطلاع دی گئی تو پولیس کے اعلی افسران نے فوری طور پر ملزم ایس ایچ او راؤ عمیر اور ریاض کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے جس کے فوری بعد ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس نے سابق ایس ایچ او اور ساتھی اہلکار کے قبضے سے ڈکیتی کے ملزم رستم سے لی گئی رشوت کے دو دو لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے،سابق ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں راو عمیر اور ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ کراچی پولیس کے افسر راؤ عمیر نے ڈکیتوں کو بھی مات دے دی ،1 کروڑ 39 لاکھ کی ڈکیتی میں گرفتار ملزمان کو پیسے لے کر چھوڑ دیا تھا، سابق ایس ایچ او شارع نورجہاں راؤعمیر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔ نیا ناظم آباد کے دفتر میں تجوری توڑ کر ملزمان نے گزشتہ ماہ ایک کروڑ 39 لاکھ روپے لوٹے تھے۔ کراچی پولیس کے سابق ایس ایچ او شارع نورجہاں راؤعمیر نے ایک ملزم رستم کو گرفتار کیا تھا۔