ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

مولانا سمیع الحق کاقتل دہشت گردی کا واقعہ نہیں،پولیس کی بڑی پیش رفت، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پرآگئیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن)راولپنڈی پولیس نے جمعیت علما اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے سفاکانہ قتل میں دہشت گردی کے عنصر کو مسترد کردیاہے جس کے بعد مقدمہ کے اندراج میں دہشت گردی کی دفعات کے بجائے قتل اور گھر میں زبردستی گھسنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ ہومیسائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ (HIU)نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر کے ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

سب انسپکٹر جمیل کی سربراہی میں ایچ آئی یوکی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے خون کے نمونے ، کنگھی، ٹوتھ برش ،شیشہ ، انسانی بال ،خون آلود چادر ، کمبل،تکیہ ، مولانا کی عینک اور تولئے سمیت قبضہ میں لئے گئے دیگر شواہدسائنسی تجزیئے کے لئے پنجاب فرانزک لیب ٹھوکر نیاز بیگ بھجوا دیئے ہیں جبکہ حملہ آوروں کے فنگر پرنٹ بھی نادرا کو بھجوا دیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق معاملہ بظاہر دشمنی یا دیرینہ عداوت کا نتیجہ لگتا ہے تاہم فی الوقت کوئی بات حتمی نہیں ہے ابتدائی تحقیقات کرنے والوں کا خیال ہے کہ قاتل کا گھر میں آنا جانا تھاگارڈ اور ملازمین گھر سے باہر جاتے ہوئے دروازہ بند کر کے گئے ایسے میں حملہ آور رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور مولانا پرچھریوں کے پے در پے وار کئے پولیس نے گھرمیں موجود ملازمین کے بیان بھی ریکارڈ کرنے کے علاوہ فرانزک ایکسپرٹ اور انسداد دہشت گردی فورس نے جائے وقوعہ سے خون کے نمونے، فنگر پرنٹس اور شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اسی طرح تحقیقاتی ٹیم نے ابتدائی طورپرسی سی ٹی وی فوٹیج سے اہم معلومات حاصل کر لیں ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق نے 6 بج کر 40 منٹ پر سوسائٹی کی سکیورٹی کو فون کیا تھاجبکہ زخمی حالت میں مولانا سمیع الحق نے سوسائٹی کی سیکورٹی کو خود فون کیا تھا فون کرنے کے بعد ایمبولینس گھر پہنچائی گئی تھی اورگھر سے ہسپتال منتقلی تک مولانا سمیع الحق زندہ تھے تاہم نجی ہسپتال میں پہنچنے سے کچھ دیر قبل ہی خالق حقیقی سے جا ملے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مولانا سمیع الحق نے ایمبولینس کے عملہ کو قاتلوں کے متعلق آگاہ کیا تھا جس پرپولیس نے ایمبولینس کے عملہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاہے

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…