لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ دو روزہ احتجاج کے دوران ملک بھر میں نیشنل ہائی ویز کی قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ان املاک کی تعمیر و مرمت پر اربوں کے اخراجات آئیں گے مزید کہا کہ احتجاج کا فائدہ اٹھا کر قومی خزانے کو اربوں کا نقصان دینے والوں کا محاسبہ کریں گے، اس کے جواب میں خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم پہ این آر او مانگنے کی تہمت لگاتے لگاتے خود
این آر و مانگ بھی لیا اور کر بھی لیا، قربان جاواں پیدا کرن والے تے اے کی دکھا ریا وے اور کنی جلدی حساب کردا پیا وے، استغفراللہ، اللہ معاف فرماوے۔ اس کے علاوہ ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 126 دن کے دھرنے اور پی ٹی وی، پارلیمنٹ، سرکاری املاک پر حملے اور معیشت کا ناقابل تلافی نقصان، ان ذمہ داروں کا محاسبہ کون کرے گا، یہ کیا لوگ ہیں بیان دیتے ہوئے ان کی یادداشت کہاں چلی جاتی ہے، دو روزہ احتجاج سے ساری بڑھکیں بھول گئے۔