ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آڈٹ مکمل،ملک بھرکی 3186 نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں سے صرف 248 قانون کے مطابق قرارباقی سب غیرقانونی،عوام کے اربوں روپے داؤ پر لگ گئے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایف آئی اے نے ملک بھر کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 631 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سے 452 کا فرانزک آڈٹ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ صرف 51 سوسائٹیز قانون کے مطابق بنائی گئی ہیں۔ ملک کی 3186 نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں سے 2814 کا آڈٹ بھی کیا گیا تو پتہ چلا کہ صرف 248 قانون کے مطابق ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 5967 ایسی ہاؤسنگ اسکیمیں بھی ہیں جن کی کوئی رجسٹریشن ہی

نہیں۔ کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیےمتنازعہ اراضی کو خریدا گیا جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے ٹکروں میں منتشر زمین خریدی گئی۔نجی ہاؤسنگ میں عام لوگوں کیساتھ فراڈ ہوا اور درخواست گزاروں کو پیسے لیکر پلاٹ نہ ملے اور حد سے زیادہ پلاٹ فائل فروخت کرکے بڑی رقم خرد برد کی گئی۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے قبضہ گروپوں کو پیسے دیے گئے جب کہ پلاٹس تبادلوں کی مد میں وصول فیس کبھی کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو ادا نہیں کی گئی۔ پیسے کی گردش کے لیے غیر مصدقہ اکاؤنٹ کھولے گئے جب کہ رجسٹرار آفس اور آڈیٹر سے یہ اکاونٹس چھپائے گئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…